صوبائی سول سروسز کے ا فسران کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

صوبائی سول سروسز کے ا فسران کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے سول سروسز میں اصلاحات کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس میں صوبائی سول سروسز کے ا فسران کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف چاروں صوبوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیانماز جمعہ کے بعد چیف سیکرٹریز دفاتر کے باہر سول سروس کے افسران نے پانچ منٹ تک خاموشی اختیار کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس حوالے سے ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اور اپنا بھرپو ر احتجاج ریکارڈ کروایااور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سول سروس افسران نے اعادہ کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہم اپنے احتجاج کا سلسلہ اسی طرح سے پر امن طریقہ سے جاری رکھیں گے ٹاسک فورس میں صوبائی سول سروسز کے افسران کو بھی میرٹ کے مطابق نمائندگی دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1