سوشل ویلفیئر کی سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب
لاہور( لیڈی رپورٹر )محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے یو سی ذی پراجیکٹ نمبر 4 میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ محمد ارشد عباسی اور سوشل ویلفیئر آفیسر مصباح زینب سمیت دیگر مہمان مقررین نے نابینا افراد کی بہبود اور این جی اوز کے کردار پر روشنی ڈالی۔