ایوان میں گالی گلوچ افسوسناک ہے،صاحبزاد ہ حامد رضا

ایوان میں گالی گلوچ افسوسناک ہے،صاحبزاد ہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ منتخب ایوانوں میں ہونے والی گالی گلوچ افسوسناک ہے۔ سیاسی راہنماؤں کو بد زبانی زیب نہیں دیتی۔ ملک کو اس وقت اشتعال نہیں اعتدال کی ضرورت ہے۔

حکومتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یمن تنازع سے امت مسلمہ کا اتحاد پارہ پارہ ہو رہا ہے۔ ہمارے وزیراعظم یمن کے تنازع کے پرامن حل کے لئے ثالثی کا عمل تیز کریں۔ آسیہ کی رہائی کے پیچھے عالمی اسلام دشمن لابی کا ہاتھ ہے۔ آسیہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1