اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا
لاہور( لیڈی رپورٹر )اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈنے سکینڈری سکول امتحان سالانہ 2018ء کی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا ، وظائف کی تفصیل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.biselahore.comپر اپ لوڈ کر دی گئی ہے ۔
اس حوالے سے اگر کسی طالب علم کا نام شامل ہونے سے رہ گیا ہو تو وہ اشاعت کے دس یوم کے اندر سیکرٹری لاہور بورڈ کو تحریری طور پر مطلع کر سکتا ہے ۔