ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا جی پی او چوک میں تحفظ ناموس رسالتؐ مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا جی پی او چوک میں تحفظ ناموس رسالتؐ مظاہرہ

لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم تحفظ ناموس رسالتؐ پر دیگر شہروں کی طرح لاہور میں تحفظ ناموس رسالتؐ مظاہرہ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ہائیکورٹ کے باہرجی پی او چوک پرکیا گیا جس میں علماء وکلاء نے بھرپور شرکت کی ناموس رسالتؐ ایکٹ کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اور قانون توہین رسالت کو عملاً غیر مؤثر کرنے کیخلاف سخت احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ،جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، علی عمران شاہین، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانا حنیف حقانی ، عبدالرؤف چوہدری ایڈووکیٹ،حافظ شعیب الرحمن ، راؤطاہر شکیل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ،محمد ظفر ونڈرااور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر ہونے والے فیصلوں پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے ۔

کہاکہ بیرونی دباؤپر ہونے والے فیصلوں پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے عاشق رسول کو پھانسی شاتمہ رسول کو معافی کیاکا انصاف ہے ملعونہ آسیہ مسیح کی برریت کے فیصلے پر پورا عالم کفر خوش اورپورا عالم اسلام مضطرب ہے یہ ثابت کرتا ہے شاتمہ آسیہ مسیح کی رہائی کن کی خوشنودی کیلئے ہوئی

مظاہرہ

مزید : میٹروپولیٹن 1