انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن طالبعلموں میں مثبت سوچ بیدار کر رہی ہے : حافظ محسن خالد

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن طالبعلموں میں مثبت سوچ بیدار کر رہی ہے : حافظ محسن خالد

لاہور(دیبا مرزا : تصا و یر : ند یم احمد ) انصا ف سٹو ڈنٹ فیڈریشن لا ہور 14نو مبر کو اپنا ’’یوم تا سیس‘‘بھر پو ر طر یقے سے منا ئے گی ، تیا ریاں زوروشور سے جا ر ی ہیں ۔پی ٹی آئی کی ملک گیر کا میا بی کا سہرا بلا شبہ ’’نوجوا ن قیا دت ‘‘ کے سر ہے ۔ہماری فیڈریشن 2007سے لے کر اب تک طا لب علمو ں کے لئے مشعل راہ ہے جس کا مقصد طالب علمو ں میں مثبت سوچ پیدا کرنا ہے ۔ ہمیں اپنے قا ئدوزیر اعظم عمرا ن خا ن کی مکمل سپو رٹ حا صل ہے ۔ ہماری تنظیم کا پہلا مشن پورے ملک میں ’’یکسا ں نظا م تعلیم‘‘ را ئج کروا نا ہے۔ اس سال کا سلو گن انصاف ،علم ، بردا شت ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر آئی ایس ایف لا ہور کے صدر حا فظ محسن خا لد ،جنرل سیکرٹری عمر گجر،سینئرنائب صدر مظہر اقبا ل،ایجو کیشن ہیڈحا فظ جوا د اختر،جو ائنٹ سیکرٹری را نا عمیر،احسن طا رق ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ، سا بقہ انفا رمیشن سیکر ٹری عبدالمنعیم لو دھی نے گز شتہ روز ’’پا کستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ انصا ف سٹو ڈنٹ فیڈریشن ایک لمبے عر صہ طا لب علمو ں کے مسا ئل حل کر تی آرہی ہے ، لا ہور میں اس وقت 50 ہزار رجسٹرڈ ممبر ہیں جن میں سے 10,000 ممبر فعا ل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہماری تنظیم نا ن فنڈنگ تنظیم ہے ،ہم اپنے وسا ئل سے طا لب علمو ں کی ما لی مدد کر تے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے بتا یا کہ ہماری فیڈریشن کو یہ اعزا ز حا صل ہے کہ مو جو دہ سیا ست کے اہم عہدوں پر ہماری تنظیم کے سا بقہ عہدیدار اپنی صلا حیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ ہم نے ’’وا ئٹ پیپر‘‘ کے نا م سے ایک پر اجیکٹ پر کام شروع کیا ہے جس کا مقصد ایک ریکا رڈ تیا ر کر نا ہے جو کہ لا ہو ر کی تما م یو نیو رسٹیو ں اور کا لجو ں میں درپیش مسا ئل کی ایک فا ئل تیا ر کر ے گا اور پھر اس کو گو رنر کے سا منے رکھا جا ئے گا، ہم ما ر دھا ڑ کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتے ، آئی ایس ایف کا بنیا دی مقصد طا لب علمو ں کی شخصیت میں نکھا ر پیدا کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1