پی یو اور سنٹر فار پیس ریسرچ کے مابین امن کو فروغ دینے کا معاہدہ

پی یو اور سنٹر فار پیس ریسرچ کے مابین امن کو فروغ دینے کا معاہدہ

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز اور لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کے درمیان امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز میں ہوئی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی منصوری و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز لاہو ر سنٹر فار پیس ریسرچ تحقیق کیلئے کو لائبیریر ی ، آن لائن ریسرچ جریدوں سمیت رہنمائی کے دیگر ذرائع فراہم کرے گا ۔

لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کیلئے منعقد کئے جانے والے سیمینارز ، کانفرنسز اور سمپوزیم میں سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے ساتھ تعاون کرے گا۔فریقین دونوں اداروں کے محققین ، سکالرز اور ماہرین کی دلچسپی متعلق تحقیقی منصوبہ جات سمیت دیگر سہولیات کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ دونوں اداروں کے ریسرچ سکالرز ایک جیسے شعبہ میں مل کر تحقیقی کام کریں گے۔ لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1