ایشین ایسو سی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کانفرنس ،ورچوئل یونیورسٹی کے وفد کی شرکت

ایشین ایسو سی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کانفرنس ،ورچوئل یونیورسٹی کے وفد کی ...

لاہور(پ ر)ایشین ایسو سی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز(AAOU)کی 32ویں سالانہ کانفرنس 24تا26اکتوبر، 2018کو ہنوئی ، ویتنام میں منعقد کی گئی۔کانفرنس کے ذریعے اکیڈیمکس اور ایڈمنسٹریٹرز کو فاصلاتی نظام تعلیم کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربہ کے بارے میں بات کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ۔ ورچوئل یونیورسٹی کے وفد میں فیکلٹی ممبرز بشمول پروفیسر ڈاکٹر مسروس الٰہی بابر ، ڈاکٹر محسن جاوید ، رضوان سلیم سندھو ، نعیم الحسن ، محمد وقاص اور مس عمارہ ہاشمی نے شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ 2019میں پاکستان میں اس کانفرنس کا انعقاد اوپن اور فاصلاتی نظام تعلیم کے ماہرین ، پولیسی میکرز اور ایشین ممالک کے سکالرز کے لئے تاریخی کامیابی ثابت ہو گی ۔

ایشین ایسو سی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز نے ڈاکٹر ندیم اے ملک کو اوپن اور فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے بہترین کارکردگی پر

Meritorious Service Award سے بھی نوازا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1