پنجاب یونیورسٹی کا 126واں جلسہ عطائے اسناد آج ہو گا

پنجاب یونیورسٹی کا 126واں جلسہ عطائے اسناد آج ہو گا

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کا 126واں جلسہ عطائے اسناد (دوسرا مرحلہ ) بروزہفتہ (آج) صبح دس بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا۔تقریب میں گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

جبکہ وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجا یاسر ہمایوں، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1