پی ٹی آئی نے موروثی سیاست ختم کی

پی ٹی آئی نے موروثی سیاست ختم کی

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف حلقہ پی پی 146 کے رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک وقوم کرپشن ، بدعنوانی ، اقربا پروری کے فرسود ہ نظا م میں جکڑے ہوئے تھے تحریک انصاف کی محنت سے موروئی سیاست کا خاتمہ ہو گیا۔

کے کارکنا ن کی انتھک محنت ، لازوال جدوجہد ، ناقابل فراموش قربانیوں نے موروثی ، خاندانی بادشاہت کے پرخچے اڑاد یئے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اتحاد ، اتفاق ، ویکجہتی کے ساتھ اپنے ملک کو سنوارنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ساتھ دے تاکہ پاکستان کی تقدیر بدل سکے اور عوام کے طرززندگی میں بہتری آسکے ۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1