احتساب سیل کا آغا ز نوازشریف نے کیا

احتساب سیل کا آغا ز نوازشریف نے کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سیف الرحمن کی سربراہی میں احتساب سیل بنا کر سیاست میں انتقام اور دشنام کا گندا کلچر داخل کیا، نواز شریف نے ریاستی طاقت کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس چور مچائے شور والی ہے، آج عدالتوں میں ٹیلیفون سن کر فیصلے دینے والے جج بیٹھے ہیں نہ نیب میں ان کے وفادار، لٹیرے میڈیا پر صفائیاں دینے کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کیوں نہیں کرتے؟قومی ادارے نیب اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نیب 21کروڑ عوام کے لوٹے ہوئے پیسے برآمد کرنے کے قومی مشن پر کاربند ہے۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔