انتقامی سیاست نقصان دہ ہے

انتقامی سیاست نقصان دہ ہے

لاہور( جنرل رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کنٹینر سے نیچے اتر آئیں اور پرانی تقریریں کرنا چھوڑ دیں۔یہ حقیقت ہے کہ اورنج لائن اور سی پیک نوازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور آپ جگہ جگہ کشکول اٹھا کر جاتے ہیں، آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ انتقامی سیاست میں مصروف اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت بیٹھ گئی ہے،حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے حکمرانوں نے یہی روش اپنائے رکھی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزنیب کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر غزالی سلیم بت،سید توصیف شاہ ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعدیہ تیمور،جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1