علامہ اقبالؒ نے قوم کو بیدار کیا

علامہ اقبالؒ نے قوم کو بیدار کیا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہما یو ں اختر خان نے کہاہے کہ نئی نسل کلام اقبالؒ کا مطالعہ کرے علامہ محمد اقبالؒ کے کلام نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی انہوں نے ہی ایک آزاد اسلامی مملکت کا تصور پیش کیا علامہ اقبال ؒ نے ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیرکیا۔

کرتے ہوئے ان میں عقابی روح کو بیدار کرنے کیلئے فکروعمل کی نئی راہیں متعین کیں ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے کینٹ پار ٹی آ فس میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ فکر اقبال کو عام نہ کرنے کی وجہ سے آج پاکستان میں قومیت و لسانیت کا تعصب اور فرقہ واریت فروغ پا رہی ہے اگر ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو قومی و ملی مسائل ختم ہو جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1