انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی اجلاس،دھڑے بندی کا خاتمہ

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی اجلاس،دھڑے بندی کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )چیئر مین سیکرٹریٹ لاہور میں سابق صدر پنجاب محمد عثمان گجر کی صدارت میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا مرکزی اجلاس بُلایا گیا۔اجلاس کا مقصد تنظیم میں موجود دھڑے بندی کا خاتمہ اور یومِ تاسیس کی تقریب کے حوالے سے عملی پیش رفت کرنا تھی۔ تنظیم سے جڑے ہوئے تمام گروہ ڈویژنل ضلعی صدور ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور خاص طور پر مرکزی صدر ارسلان چوہدری ، صدرِ پنجاب گلریز اقبال، سابق صدر وقاص بٹ اور سابق جنرل سیکریٹری عمیر شوکت نے شرکت کی۔ محمد عثمان گجر سابقہ صدر پنجاب نے ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے اختلافات ختم کراتے ہوئے گروہ بندی کا خاتمہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے پنجاب میں ایک ہی صدر ہو گا وہ گلریز اقبال ہوں گے۔ جبکہ عزیر سلیم پنجاب کے جنرل سیکریٹری ہوں گے۔