گورنمنٹ کالج یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس
لاہور( لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام’’انسانی حقوق ‘‘ کے موضوع پرعالمی کانفرنس کے اختتامی روز پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام،صدارت ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر آئی اے رحمان نے کی، اختتامی تقریب میں وزیرِ تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظوربٹ نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں کلچرل نائٹ میں نامور گلوکار رستم فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہر کیا،نامور ماہرِ سیاسیات پروفیسر سجاد نصیر اور تاریخ دان ڈاکٹر فرحت محمود نے بھی شرکت کی۔