متروکہ وقف املاک،پنجاب اور جی سی یونیورسٹی کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری

متروکہ وقف املاک،پنجاب اور جی سی یونیورسٹی کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری

لاہور(نمائندہ خصوصی)شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مختلف شخصیات نے مزاراقبال پر حاضری دی تفصیلات کے مطابق سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کی زیر قیادت پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی عہدیداران اور ملازمین پر مشتمل وفد اورعلامہ اقبال ؒ کی مادر علمی جی سی یونیورسٹی کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی قیادت میں مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1