طلباء کو اقبال فہمی کی طرف بھرپور توجہ دینا ہوگی، ثمرین باجوہ

طلباء کو اقبال فہمی کی طرف بھرپور توجہ دینا ہوگی، ثمرین باجوہ

لاہور(پ ر) مسلم آئیڈیل ہائی سکول شاہدرہ ٹاؤن میں مفکر پاکستان علامہ اقبال ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل ثمرین باجوہ نے کہا کہ فلسفہ اقبال ؒ سے دوری کے سبب ہم ایک قوم کی بجائے خود کو فرقوں ، گروہوں اورگروپوں میں تقسیم کرتے چلے آرہے ہیں ۔ طلباء کو اقبال فہمی کی طرف بھرپور توجہ دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علامہ اقبال ؒ اورقائداعظم ؒ کے افکار ونظریات کو عملی جامہ پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

اساتذہ کرام کو بھی چاہیے کہ وہ علامہ قبال کے افکار کی روشنی میں طلباء کی کردارسازی کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ نوجوان اقبال کے شاہین بن کرکامیابی کے افق تلاش کرسکیں۔ ثمرین باجوہ نے کہا کہ اقبال ؒ کی شاعری نسلِ نو کے لئے امید اور بہار کا پیغام ہے۔فلسفہ اقبال پر عمل پیرا ہوکرتمام مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کا درس دیا۔وہ صرف ایک شاعر ہی نہیں فلسفی اور دانش ور بھی تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1