معروف صحافی غلام محی الدین نظر مرحوم کی برسی آج منائی جائے گی

معروف صحافی غلام محی الدین نظر مرحوم کی برسی آج منائی جائے گی

لاہور (پ ر)ایوارڈ یافتہ صحافی جمشید نظر، آئرن باڈی جم کے چیف کوچ طاہر نظر ، صحافی ندیم نظر ،ڈاکٹر عامر نظر‘پنجاب بنک آفیسر رضوان نظر کے والد معروف صحافی غلام محی الدین نظر مرحوم کی 26 ویں برسی آج بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ اچھرہ میں منائی جائے گی۔ اس موقع پرقرآن خوانی‘ذکر اذکار اور نعت خوانی کے بعد ماں جی اللہ والے، پیر ڈاکٹر امداد حسین خصوصی دُعا کرائیں گے۔ یاد رہے غلام محی الدین نظر مرحوم عرصہ دراز روزنامہ مشرق، ادبی مجلات میں صحافی وادبی خدمات انجام دینے کے علاوہ ٹی وی، ریڈیو کے سکرپٹ رائٹر اور شاعری و نثر کی بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1