پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے 50اڈے بند کر دیئے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے 50اڈے بند کر دیئے

لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز 50عطائیوں کے کاروبار بند کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہورسمیت 11شہروں میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر 262 علاجگاہوں پر چھاپے مارے اوراعدادوشمار کے مطابق عطائیت کے 81اڈوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔ چنیوٹ،بہاولپوراورشیخوپورہ ہر ایک 26 ، سرگودھااور قصور ہرایک میں25،وہاڑی 20جبکہ باقی ہر ایک شہر میں23علاجگاہوں پرریڈ کیا گیا۔شیخوپورہ میں10، گجرانوالہ9،جامپور6 کاروبار بند کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1