داتا دربار اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

داتا دربار اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری کا آپریشن پوری تیزی کے ساتھ جاری ، تحصیل رائیونڈ آرکیٹکٹ سوسائٹی واپڈا ٹاؤن میں آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی، 01کنال 18مرلے قبرستان کی جگہ کو واگزار کراوا لیا گیا۔ زمین کی مالیت30ملین روپے ہے۔ اسطرح اے سی سٹی صفدر حسین ورک نے داتا دربار اور بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ڈی سی لاہورصالحہ سعیدنے تمام آپریشنز کو سراہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1