سیاسی و معاشی استحکام کے بغیر خودی کی حفاظت ممکن نہیں،جواد احمد

سیاسی و معاشی استحکام کے بغیر خودی کی حفاظت ممکن نہیں،جواد احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)چئیرمین برابری پارٹی پاکستان جوا د احمد نے کہا ہے کہ سیاسی، معاشی استحکام کے بغیر خودی کی حفاظت ممکن نہیں، علامہ اقبال ایک عظیم فلاسفر، شاعر اور دانشور تھے جن کی شاعری اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے141ء ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں بزریعہ ویڈیو لنک اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکی علامہ اقبال کے تصور اور افکار کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ علامہ اقبال کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اوران کہ درس خودی کے اجتماعی طور پر احیاء کی ضرورت ہے، خودی کی حفاظت سیاسی استحکام اور معاشی خود کفالت کے بغیر نہیں ہو سکتی، علامہ اقبال کی فکر سے اظہار یکجہتی کا تقاضا ہے کہ سب پاکستانی ایک مستحکم اور خود مختار پاکستان کیلئے یک زبان ہوں اور فساد و انتشار کی قوتوں کے خلاف متحد ہوں تقریب میں پارٹی رہنماؤں طارق اعوان،راؤ ریاض،نعمان قریشی اور وائس چیئرمین امتیا ز الحق سمیت دیگر نے شرکت کی اور اقبال کے فلسفے کو طبقاتی جدوجہد کے لئے آئیڈیل قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1