ماتحت عدالتوں کے 24ججوں کیخلاف محکمانہ کارروائی ختم، عہدوں پر بحال
لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں قائم عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے ماتحت عدالتوں کے 24 ججوں کے خلاف جاری محکمانہ کارروائی ختم کر تے ہوئے انہیں عہدوں پر بحال کردیاہے۔ان میں2 ایڈیشنل سیشن جج اور 22 سول جج شامل ہیں،جن ججوں کو بحال کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل سیشن ججزسید احسن محمود بخاری اور محمد علی رانا جبکہ سول(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
ججوں میں شیخ اللہ بخش، نوید کامران لنگڑیال، شاہد نواز کھچی، عابد زبیر، محمد اکرم آزاد، نصرت علی صدیقی ملک، عبد الکریم ، محمد افضال بھٹی، شہزاد اسلم، بابر حسین ، ندیم خضر رانجھا، ساجد محمود شیخ، ندیم عباس ساقی، عبدالستار بوسال، شہزاد احسن بٹ، ایم خالد محمود وڑائچ، فیض احمد رانجھا، محمد عنایت گوندل، ملک اللہ دتہ انجم، محمد نوازش خان، محمد منصور عطا اور حافظ محمد اقبال کلیار شامل ہیں۔
جج بحال