زکریا یونیورسٹی میں سیمینار ، پوری دنیا میں ہر بل میڈیس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی: شرکاء

زکریا یونیورسٹی میں سیمینار ، پوری دنیا میں ہر بل میڈیس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی: ...

ملتان(سٹی رپورٹر) شعبہ فارماکگنوسی pharmacognosyبہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک انٹرنیشنل سیمینار بعنوان ’’ قدرتی ادویات کی اعلی معیار کی تیاری اور اس کو مارکیٹ میں لانے‘‘ کے موضوع کا انعقاد کیاگیا.سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں مستقبل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

قدرتی طریقہ سے بنائی گئی ادویات اور ان سے ہونے والے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ ملتان کے اردگر د قدرتی طور پر پائی جانے والے پودوں سے حاصل ہونے والی ادویات قدرت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے.ان ادویات مختلف بیماریو ں کینسر ، شوگر ، گردوں کی بیماری اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کا علاج ممکن ہے.انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت ہربل میڈیسن کی ضرورت بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ انسانی جسم کے افعال کے عین مطابق کام کرتی ہیں اور ان کے نقصانات کم سے کم ہوتے ہیں.پرنس آف سانگکلا یونیورسٹی تھائی لینڈ سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پارکپوم نے کہا کہ ہربل ادویات کو ماحول دوست طریقہ کار سے کیسے بنایا جاسکتا ہے. اور ان کو کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی دوا لوگو ں تک پہنچانے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی.اس کے علاوہ انہوں نے قدرتی طور پر حاصل ہونے والی کینسر میں استعمال ہونے والی ہربل دوائی کے طریقہ کار پر گفتگو کی اور یہ بھی کہا کہ کینسر کی روک تھام میں کتنا مدد گار ہے. چیئر پرسن ڈاکٹر خضر عباس نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ایک ایسی زرخیز زمین عطا کی ہے جس میں مختلف انواع و اقسام کے پودے اگتے ہیں ان پودوں مختلف قسم کی ادویات بنائی جاتی ہیں ہمارا یہ خطہ جو دو آبہ کہلاتا ہے جس میں مختلف اقسام کے پودے موجود ہیں ان پودوں سے شوگر ، ملیریا ، معدے ، بلڈ پریشر کی ادویات حاصل کی جاسکتی ہیں. ہم بین الاقوامی ادارہ صحت کے وضع کیے گئے اصولوں کو بروئے کار لاکر نہ صرف کم قیمت ادویات اپنی عوام کو دے سکتے ہیں بلکہ ان ادویات کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرکے بھاری مقدار میں زرمبادلہ کم سکتے ہیں.سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر حنیف ، ڈاکٹر فیصل عثمان، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈاکٹر تراب الحسن ، حافظ محمد فیاض ، ڈاکٹر محمد خرم افضل ، ڈاکٹر ملک سعد اللہ ، محمد یونس خان اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اساتذہ و طلباء طالبات نے شرکت کی۔

سیمینار

مزید : ملتان صفحہ آخر