سی این جی ایسوسی ایشن وفد کی سیکرٹری پٹرولیم سے ملاقات،اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

سی این جی ایسوسی ایشن وفد کی سیکرٹری پٹرولیم سے ملاقات،اہم ایشوز پر تبادلہ ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے گذشتہ روز سیکریٹری پٹرولیم سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن نے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

چاروں صوبوں کے سی این جی سیکٹرز کو درپیش تمام مسائل پر وزارت پٹرولیم کو تفصیلی بریفنگ دی اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں کے مسائل بھرپور انداز میں پیش کئے۔سیکرٹری پٹرولیم نے تمام مسائل کو بہت مثبت انداز میں سنا اور کافی ایشوز کے بارے میں ہمارے موقف کی حمایت کی ہمیں یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔236 پٹرول کے مقابلے میں لوکل گیس پر سی این جی کی قیمت میں واضح فرق کیلئے گیس کے ٹیرف پر نظر ثانی اور کرنٹ جی آئی ڈی سی کے خاتمے اور پرانے جی آئی ڈی سی کے ایشوز کو ریزالو کرنے پر بات ہوئی۔ پٹرول کے مقابلے آر ایل این جی کے فرق کو 30 فیصد رکھنے کیلئے قیمت میں شامل کاسٹ فیکٹرز میں کمی پر ڈسکس کیا گیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں سی این جی سیکٹر کی بلا وجہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ باقی سیکٹرز کو گیس دی جارہی ہے لہذا سندھ کے اسٹیشنز کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے اور ان کو مکمل پریشر کے ساتھ بغیر تعطل کے گیس فراہم کی جائے۔ سیکریٹری پٹرولیم نے ہمیں بتایا کہ سندھ میں گیس کا شارٹ فال 70 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تاہم وہ رضامند ہو گئے کہ یہ معاملہ بین الصوبائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر