ہائیکورٹ ملتان،4ڈویژن،10سنگل بینچز تشکیل

ہائیکورٹ ملتان،4ڈویژن،10سنگل بینچز تشکیل

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 12 نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویڑن اور10سنگل بینچز تشکیل دئیے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

گئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد، دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان، تیسرا ڈویڑن بینچ جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس انوارالحق پنوں، چوتھا ڈویڑن بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پرتشکیل دیاگیا ہے جبکہ 10 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر