مرغی آلائشوں سے تیل نکالنے کی ’’فیکٹریاں ‘‘جنوبی پنجاب میں سپلائی کا انکشاف

مرغی آلائشوں سے تیل نکالنے کی ’’فیکٹریاں ‘‘جنوبی پنجاب میں سپلائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جگہ جگہ مرغی کی آلائشوں سے آئل نکالنے کی ’’فیکٹریاں‘‘لگ گئیں ۔ عوام ’’زہر ‘‘ کھانے پر مجبور ہوگئے ۔فوڈ اتھارٹی نے مرغی کی آلائشوں سے آئل نکالنے کا ایک اور یونٹ سیل کر دیا ۔دیگر مختلف 13فوڈ پوائنٹس بھی سیل کر دئیے ۔۔ فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر280,000کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری سویٹس تیار کرنے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،غیر معیاری رنگ کے استعمال،ناقص صفائی کے استعمال پرخانیوال میں واقع عمر سویٹس،مظفر گڑھ میں واقع ریحان سویٹس،ملتان ریواڑی،الحافظ سویٹس ،ڈی جی خان میں واقع منظورحسین سویٹس،راجن پور میں بھٹی سویٹس،حافظ سویٹ کو سیل کیا گیا۔ ملتان میں واقع این کے فوڈز،رحیم یار خان میں واقع ایمان فوڈز پاپڑ فیکٹریز کو غیر معیاری رنگ استعمال کرنے،غلط لیبلنگ کرنے،غلط برانڈ استعمال کرنے،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پرسربمہر کر دیا گیا۔ ملتان میں واقع زین حسیب فوڈز ساس یونٹ کو غیر معیاری رنگ کے استعمال،پراسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،غیر محفوظ طریقے سے ساسز کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرساسز یونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح مظفر گڑھ میں واقع ریحان میٹ پوائنٹ کومضرصحت گوشت کی فروخت اور مکھیوں کی بہتات ہونے ،انسیکٹ کیلر نہ ہونے پر میٹ شاپ کو سیل کیا گیا۔ شاہد آئل ایکسٹریکشن یونٹ کو مرغی کی الائشوں سے آئل نکالنے اور ویجی ٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے، خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے پرگجر ڈیری یونٹ پر سربمہر کیاگیا کو سربمہر کر دیا گیا۔خانیوال میں واقع سلیم کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت کرنے ، مختلف قسم کے گٹکے کی فروخت اور العزیز باربی کیو پوائنٹ کوحشرات کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے،ناقص آئل کے استعمال اور ناقص صفائی پرفاسٹ فوڈ پوائنٹ پرسیل کیا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 189,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر،91,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران پاپڑ،گوشت،گٹکے ،مضرصحت خوراک وغیرہ برآمداور تلف کیا گیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈپوائنٹس فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی