تھانوں کا ماحول بہتر بنانے کیلئے افسروں کو مراسلہ روانہ

تھانوں کا ماحول بہتر بنانے کیلئے افسروں کو مراسلہ روانہ

ملتان(وقائع نگار) آئی جی پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کے ماحول کو جاری ایس او پیز کے مطابق بہتر بنانے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کے لیے خصوصی ہدایت جاری کردی ہے۔اس حوالے سے صوبہ بھر کے ریجنل و ضلعی پولیس افسران کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس میں ہدایت کی گئی کہ افسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنائے اور ساتھ ہی سائلین کو ایک با وقار ماحول فراہم کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن اور ڈسپلن کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام فیلڈ افسروں کے ساتھ تھانوں کی Working Conditionsکے بارے میں ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹس لے کر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اور تھانوں میں ایس ایچ او آفس، محرر آفس، مال خانوں، حوالات، کوت، ریکارڈ رومزاور خصوصی طور پر واش رومز کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ دیں۔ صوبے بھر میں موجود تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسہ شروع کیا جائے۔ اورصفائی ستھرائی میں کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے یہ بھی حکم دیا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے تا کہ اہلکاروں کو پانی سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اس سلسلے میں وافر فنڈز فراہم کیے جاچکے ہیں لیکن کسی جگہ پر اگر فنڈز کی ضرورت ہو تو وہاں فوری طور پر فنڈز فراہم کریں۔

آئی جی پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر