بجلی چوری سمیت مختلف وارداتیں،پولیس کارروائی شروع

بجلی چوری سمیت مختلف وارداتیں،پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)بجلی چوری،مختلف واقعات میں شہری موبائل فونز،رکشہ، موٹرسائیکل،پیپسی کی بوتلیں،بکریاں و نقدی سمیت(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کردیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے،قطب پور کے علاقے میں ساجد علی کا موبائل نامعلوم چورنے اڑالیاہے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ایس ڈی او میپکو تنویر اختر ،الپہ کے علاقے ایس ڈی او شکیل احمد،ایس ڈی او عبدالرزاق،بی زیڈ کے علاقے میں کاظم حسین ایس ڈی او،بستی ملوک کے علاقے میں محمد عمران ایس ڈی او،اسی علاقے میں محمد عارف ایس ڈی او،راجہ رام کے علاقے میں عطاء الرحمن ایس ڈی او نے ملزمان رانا سہیل احمد،عاصم خان،محمد رضا شاہ،صدر الدین،احمد شاہ،صادق،عبدالرزاق،فدا حسین،اللہ بخش کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں نامعلوم چور نے 3لاکھ 70ہزار کی پیپسی کی بوتلیں چوری کرلیں،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں عبدالغفور کی بکریاں ملزمان مجاہد،شاکر ،اسلم اور اللہ ڈتہ نے چوری کرلیں،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں سیماب زمان کا رکشہ نامعلوم نے چوری کرلیا،بلاول کا موبائل فون و نقدی نامعلوم نے چوری کرلی جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں سعیدہ غزالہ کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے چوری کرلی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
وارداتیں