بجلی چوری،ملزم کا میپکو ٹیم پر حملہ،نوجوان اغواء،بستی ملوک میں خاتون سے بداخلاقی

بجلی چوری،ملزم کا میپکو ٹیم پر حملہ،نوجوان اغواء،بستی ملوک میں خاتون سے ...

ملتان(وقائع نگار)ایک کروڑ پچیس لاکھ کے بوگس چیک دینے پر دو افراد کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی،راجہ رام کے علاقے میں بجلی چوری کرنے والے ملزم نے میپکو ٹیم پر حملہ کرکے زخمی کردیا اور ان کو یرغمال بنالیا،بداخلاقی کے واقعات،پراپرٹی ڈیلر نے شہری کو زمین کا جھانسہ دیکر 11لاکھ روپے کی رقم سے محروم کردیا،دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمہ میں گواہی سے منحرف ہونے پر (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

6افراد کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی،کینٹ پولیس نے نوعمر رکشہ ڈرائیور سے گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا،نوجوان کو چار نامعلوم نے اغواء کرلیا،بداخلاقی کا نشانہ بنانے،قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو اسلحہ برآمد کرادیا،کاروباری شراکت دار نے ملتان کے آڑھتی کو اوکاڑہ میں آڑھت بنانے کا جھانسہ دیکر 40لاکھ روپے سے محروم کردیا،سابقہ رنجش پر بھائی نے بہن کو سریے کے وار کرکے زخمی کردیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالرؤف جو سبزی منڈی میں آڑھتی ہے ملزمان محمد احمد،اللہ ڈتہ میں اوکاڑہ میں آڑھت بنانے کیلئے 40لاکھ روپے امانتاً لئے جو واپس نہ کئے،تھانہ الپہ کے علاقے میں اعجاز مائی کے بھائی سجاد ،جعفر،سانول نے سریے کے وار کرکے بہن اعجاز مائی کو زخمی کردیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ظفر کے بیٹے عمران کو 4نامعلوم نے اغواء کرلیا،اسی تھانے کے علاقے میں عاشق حسین اے ایس آئی نے ملزم رمضان جو کہ بداخلاقی کا نشانہ بنانے،قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر ہے جس نے دوران تفتیش غیرقانونی اسلحہ برآمد کرادیا،تھانہ کینٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی،اقدام قتل کے مقدمہ میں گواہی سے منحرف ہونے پر اقبال،زاہد اقبال،جاوید،خضر، احسان،بلال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،اسی تھانے کے علاقے میں پولیس نے نوعمر نامعلوم رکشہ ڈرائیور کیخلاف گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر امتیاز نے شہری محمد ناصر اسفندی کو زمین خریدنے کا جھانسہ دیکر 11لاکھ سے محروم کردیا،تھانہ شاہ رکن عالم نے مبشر کو حفیظ احمد نے 85لاکھ کا بوگس چیک دیا،اسی تھانے کے علاقے میں عمران کو ملزم غلام قادر نے 40لاکھ کا بوگس چیک دیا،راجہ رام پولیس نے بجلی چوری کرنے والا ملزم محبوب علی نے میپکو کی ٹیم پر میٹر چیک کرنے کی رنجش پر حملہ کیاانکو زخمی کردیا بعدازاں ٹیم کو یرغمال بنالیا،بستی ملوک میں غلام عباس کی بیوی کو ناصر نے بداخلاقی کا نشانہ بنادیا پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر