32واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ، متعدد ملازمین فارغ ، متاثرین سراپا احتجاج

32واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ، متعدد ملازمین فارغ ، متاثرین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں لگائے جانیوالے واٹرفلٹریشن پلانٹس کامستقبل خطرے میں پڑگیا ہے پلانٹس چلانے والی کمپنی نے32 پلانٹس بندکرکے ملازمین کوفارغ کردیاہے بہاولپورمیں جرمنی کیKSB کمپنی نے حکومت کیساتھ ایک معاہدہ کے تحت بہاولپور شہرمیں17 واٹرفلٹریشن پلانٹ سمیت لال سوہانرا، چک 33 بی سی یزمان اوراوچشریف میں32 پلانٹ لگائے کمپنی کاحکومت کیساتھ معاہدہ تھا کہ کمپنی تین سال تک یہ پلانٹ خودچلائے گی اورہر(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پلانٹ آپریٹر کو7000 روپے ماہوار تنخواہ بھی دی جارہی تھی تین سال گزرنے کے بعدیہ پلانٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے کردیئے جائیں گے لیکن اب تین سال گزرنے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یہ پلانٹس اپنی تحویل میں لینے سے انکارکردیاہے جس پرKSB کمپنی نے یہ پلانٹس بندکردیئے ہیں اورپلانٹس آپریٹرزکوبھی فارغ کردیاہے پلانٹ آپریٹرز نے اس پرشدیداحتجاج کیاہے شہریوں نے بھی اس پرتشویش کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ بہاولپورکازیرزمین پانی زہریلے مادوں کے باعث خراب ہوچکاہے اورواٹرفلٹریشن پلانٹس کی بندش سے لوگ صاف پانی سے محروم کردیئے گئے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے صورتحال کافوری نوٹس لینے اورعوامی تشویش رفع کرنے کامطالبہ کیاہے۔
فلٹریشن پلانٹس بند