12 ربیع الاول : ضلعی انتظامیہ جلوس روٹس سے رکاوٹیں ختم کرے : جاوید ہاشمی
ملتان(سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا جشن ولادت عقیدت واحترام سے منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے 12ربیع الاول کو پوری دنیا کے مسلمان یہ دن عقیدت واحترام سے منائیں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور دیگر علماء نے کہا کہ انجمن اسلامیہ جس کے اکابرین کو سرسید ملتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے نے برصغیر میں(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
سب سے پہلے جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کی بنیاد رکھی اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انجمن اسلامیہ ملتان مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی کی جانب سے مرکزی میلاد کونسل کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا جس میں درگاہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ، چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ہارون بابر، انجمن اسلامیہ کے ارکان سید عامر گیلانی، سید عمران گیلانی، عاشق حسین قادری، منور خورشید صدیقی، شفقت قادری، مرکزی میلاد کونسل کے ارکان محمد ایوب مغل، سلیم بلالی عطاری، علامہ سعید احمد فاروقی، قاضی بشیر احمد گولڑوی، قاری محمد عبد الغفار نقشبندی، قاری سعید احمد نقشبندی، قاری رکن الدین قادری، قاری عبد العزیز سعیدی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، ملک عمران یوسف، خلیل قریشی، قاری سعید نقشبندی، مرکزی نعت خواں ایسوسی ایشن کے صدر حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی،غلام شبیر قادری کے علاوہ دیگر نے شرکت کی مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ملتان میں انجمن اسلامیہ کے جلوس کے راستے میں رکاوٹیں ختم کی جائیں اور انتظامیہ اس جانب بھرپور توجہ کرے علامہ فاروق خان سعیدی سمیت دیگر تمام مقررین نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد و یگانگت کی فضا کو قائم رکھا جائے مرکزی میلاد کونسل کا مقصد مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے نہ صرف انہیں مسائل سے آگاہ کرنا بلکہ ان کے حل کو عملی جامہ پہنانا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چوک حسین آگاہی پر 12ربیع الاول کے جلوسوں کو وقت مقررہ پر گزارا جائے اور جلوسوں کے راستوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو قبل از وقت روکا جائے خصوصاً اندرون شہر سبزی بازار بیرون دہلی گیٹ سمیت جلوسوں کے دیگر راستوں میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور 12ربیع الاول تک نکالے جانے والے تمام جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور صفائی و ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے مقررین نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ باوضو ہو کر جلوسوں میں شریک ہوں اس موقع پر ایک قرارداد کے زریعے درگاہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی گاڑی پر میاں چنوں کے قریب شدید فائرنگ کی مذمت کی گئی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے جبکہ اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ نے دعا کرائی ۔
جاوید ہاشمی