نوازشریف کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،ارشد لغاری
صادق آباد (نمائندہ پاکستان ) سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خاں لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دیتیں۔ حکمرانوں کی انتقامی سیاست کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوری نظام کو لپیٹنے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگی. ملک پر مسلط حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت کو بد ترین صورتحال کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کو دوبارہ گرفتار کرنے کی حکومتی خواہشات کو ملک کی جمہوریت کو مزید تباہی کی طرف دھکیلنے کی نئی کوششیں ہیں جو پاکستان کے جمہوری ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہیں.سیاسی مخالفین کے خلاف ریاستی مشینری کا بے رحمانہ استعمال پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کے سبب ملک میں بار بار جمہوری نظام کو لپیٹا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق کوسلب کیا گیا، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ اگر یہی رہا اور ملکی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لئے مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششیں جاری رہیں تو حکومتی اقدامات جمہوریت کا بوریا بستر لپیٹنے کا سبب بن سکتے ہیں. پاکستان بدقسمتی سے تاریخ کے بد ترین جمہوری دور سے گذر رہا ہے. نا اہلیت کی حکمرانی کا راستہ روکنا پاکستان کی جمہوری قوتوں کے لئے تاریخ کا قرض بن چکا ہے انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی سیاسی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور کیا جا سکے لیکن آج پاکستان مسلم لیگ(ن) بائیس کروڑ پاکستانیوں کی سب سے طاقتور سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔
ارشد لغاری