صحت ، تعلیم کا بجٹ ڈبل ترقیاتی کاموں کی رفتار جلد تیز ہو جائے گی : حنیف پتافی

صحت ، تعلیم کا بجٹ ڈبل ترقیاتی کاموں کی رفتار جلد تیز ہو جائے گی : حنیف پتافی

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالہ کا تہیہ کر رکھا ہے اور عنقریب اپنے ڈیرہ غازیخان کے دورہ پر بڑے منصبوں کا اعلان کرنے کے ساتھ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے فری سرجیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مہمان اعزاز پرنسپل غازی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

خان میڈیکل کالج ڈاکٹر سعیدکے علاوہ اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے نامورمستند فزیشنزو سرجنز ڈاکٹرزمحمد طیب،ڈاکٹر محمدآصف قریشی،ڈاکٹر محمد ذوالفقار انجم،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ،ڈاکٹر رانا حفیظ،ڈاکٹر علی شانداردرانی،ڈاکٹر محمد اسد پرویز،ڈاکٹر حسنین خان،ڈاکٹر نوید حیدر،ڈاکٹر نوشاد اکبر خان، ڈاکٹر حافظ محمد امجد،اور ڈاکٹر لطیف ،ڈاکٹر مجید اللہ بزدار، ڈاکٹر آصف گورمانی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سرکاری اداروں کی طرح نجی ادارے انسانیت کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی حوصلہ آفزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔سرجن ڈاکٹرغلام یسین نے پسماندہ علاقے کی عوام کے لئے دوسرے فری کیمپ کا انعقادکر کے یہاں کے غریب لوگوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ ہسپتال میں میسنگ فسیلٹی کی بلڈنگ تین سو پچاس بیڈز پر مشتمل ہے ،۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چھ ماہ تک وہ مکمل ہو جائے اس کے علاوہ سو بیڈ کا گائنی وارڈ کا پی سی ون بھی تیار ہو چکا ہے اس کے لیے بھی ہماری کوشش جاری ہے کہ وہ بھی دو ہزار انیس تک تعمیر ہو جائے۔اور آنے والے چھ ماہ میں ڈیرہ سمیت ملک میں عوام کوواضح تبدیلیاں نظر آجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود گورنمنٹ نے ہیلتھ اور ایجوکیشن کا بجٹ ڈبل کر دیا ہے۔پندرہ تاریخ کے بعدبجٹ ریلیز ہونے کے بعد فنڈز کا اجرار شروع ہو گا او رجس کے بعد ترقیاتی کاموں کے سفر میں بھی تیزی آجائے گاانشااللہ جلد عوامی مسائل کا خاتمہ کرکے سرخرو ہونگے۔ اس موقعہ پر پرنسپل غازی میڈئکل کالج ڈاکٹر سعید ،ڈاکٹر عائشہ ، ڈاکٹر علی شاندار درانی اور تقریب کے چیف آرگنائزر سرجن ڈاکٹر یسین نے بھی خطاب کیا اور ہیلتھ کے حوالے سے شرکاء کوآگاہی دی۔کیمپ کے پہلے روز لسٹ میں شامل غریب مریضوں کے پچیس فری آپریشن کیے گئے۔اور آج کیمپ کی اختتامی تقریب ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر