ایف بی آر،ریجنل ٹیکس آفس،کسٹم کلکٹریٹس سے کرپٹ افسروں کی رپورٹ طلب

ایف بی آر،ریجنل ٹیکس آفس،کسٹم کلکٹریٹس سے کرپٹ افسروں کی رپورٹ طلب

ملتان(نیوز رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر نے ملک بھر کے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی اوز) اور کسٹم کلکٹریٹس سے کرپشن میں ملوث افسران کی رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیل کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور کسٹم کلکٹریٹس سے ان افسروں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

اور اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جن کیخلاف کرپشن کی انکوائریاں چل رہی ہیں ذرائع کیمطابق ملک بھر میں200 سے زائد افسران ایسے ہیں جن کیخلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیسز چل رہے ہیں لیکن تاحال ان کیسز پر آج تک کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر