نشتر ہسپتال ، ایمرجنسی وارڈ سے مسلسل 28ملازمین غائب ، سپیشل الاؤنسر واپس لینے کا فیصلہ

نشتر ہسپتال ، ایمرجنسی وارڈ سے مسلسل 28ملازمین غائب ، سپیشل الاؤنسر واپس لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کے 28 ایسے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو ایمرجنسی وارڈ سے ڈیوٹی سے غائب ہیں مگر باقاعدگی سے سپیشل ایمرجنسی الاؤنسزبھی لے رہے ہیں ۔ان ملازمین کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ایمرجنسی وارڈ کے ملازمین کی تشکیل کردہ لسٹ سے ہوا ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ انتظامیہ کے مطابق یہ ملازمین ایمرجنسی وارڈ کی بجائے ہسپتال کے دوسرے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور ان شعبوں کے انچارج انہیں واپس ایمرجنسی وارڈ میں نہیں بھیجتے۔ان غاب شدہ ملازمین میں سات جونئیر کلرک،دو کمپیوٹر آپریٹرز،دو ڈرائیور،دو لیب اٹنڈنٹ،دو ڈسپنسر، دو ڈریسر، چھ لیب ٹیکنیشن، ایک ای سی جی ٹیکنیشن، چار نائب قاصد شامل ہیں ۔