اداروں کی مضبوطی سے جمہوری نظام کامیاب ہوگا،جاوید اقبال وڑائچ

اداروں کی مضبوطی سے جمہوری نظام کامیاب ہوگا،جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ اداروں کی مضبوطی ہی جمہوری نظام کی کامیابی ہے‘ حکومت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

عوام کے حقوق کی فراہمی اورانصاف کے بول بالاکویقینی بنانے کے لیے اداروں کوفعال کررہی ہے‘ آنے والے بلدیاتی نظام میں عوام مستفیدہوں گے اورہرمسئلہ ان کی دہلیزپرحل ہوسکے گا‘ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے عمران خان اوران کی ٹیم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔جام عبدالمالک‘ رئیس عبدالمجیدکھوکھرکی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں اقتدارکی خاطرعوام کے حقوق پرڈاکہ مارنے والے اپنے منطقی انجام کوپہنچ چکے ہیں‘ عوام کی خدمت کی سیاست کوہمیشہ ترجیح دی ہے اورآئندہ بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے‘ پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے انشاء اللہ کسی بھی فردکومایوس نہیں کریں گے‘ آئین اورقانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کوریلیف فراہم کریں گے‘ قبل ازیں انہوں نے وفدکے مسائل سنے اورانہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر