منشیات برآمدگی کیس،جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ساڑھے 9سال قید،جرمانہ ادائیگی سزا کا حکم

منشیات برآمدگی کیس،جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ساڑھے 9سال قید،جرمانہ ادائیگی ...

ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال 6 ماہ قید 45 ہزار جرمانہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6 ماہ جیل قید بھگتنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق ملزم علی رضا کو ناکہ پر روکا گیا جس کے قبضے سے 5 کلو 3 سو گرام چرس برآمد کی گئی ملزم دوران تفتیش گناہ گار پایا گیا ہے جس پر فاضل جج نے مجرم کو قید و جرمانہ کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

منشیات برآمدگی

مزید : ملتان صفحہ آخر