شجاع آباد،میپکو اہلکاروں پر تشدد،ہائیڈرو ورکرز یونین کا احتجاجی مظاہرہ،کارروائی کا مطالبہ

شجاع آباد،میپکو اہلکاروں پر تشدد،ہائیڈرو ورکرز یونین کا احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر )شجاع آباد میں با اثر بجلی چوروں کی طرف سے چھاپہ مارنے والے میپکو اہلکاروں کو اپنے کارندوں کے ذریعے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اغوا کرکے ڈیرے پر تشدد بنانے ‘ بہیمانہ سلوک کرنے پر آل پاکستان واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین (سی بی اے) سٹی ڈویژن کے چیئرمین ملک مجاہد اعوان کی قیادت میں حتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ڈویژنل چیئرمین ملک مجاہد اعوان نے میپکو اہلکاروں پر بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے بڑھتے ہوئے حملو ں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف واپڈا کے ملازمین ( لائن سٹاف) ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی لائن حادثات میں جانیں گنوا رہے ہیں اور دوسری طر ف فرض کی ادائیگی کرنے والے ملازمین بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے حملوں سے زخمی ہو رہے ہیں ۔ یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شجاع آباد میں میپکو اہلکاروں کے اغوا‘ یرغمال اور بدترین تشدد کے ذمہ دار سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں ایسے تمام واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں وگرنہ ہڑتال سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائیں گے ۔ ہمیں انتہائی حد تک جانے پر مجبور نہ کیاجائے ۔ انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور حکومت سے دوٹوک بات کریں ۔
مظاہرہ