ڈہر کی : نوجوان قتل ، ردفین کے دوران کزن کو بھی دل کا دورہ

ڈہر کی : نوجوان قتل ، ردفین کے دوران کزن کو بھی دل کا دورہ

ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی کے نواح میں نوجوان کے قتل کے صدمہ میں اسکا کزن بھی چل بسا مقتول کے تدفین کے دوران محمدمٹھل کودل کادورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 7ملزمان پرقتل کا مقدمہ درج کرکے 3کوگرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈہرکی کے گاؤں کوڑوگرگیج میں گرگیج برادریوں کے دوگرپوں کے درمیان چلنے والے رشتہ کے دیرینہ تنازعہ پر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

قتل ہونے والے نوجوان وجاہت گرگیج کی تدفین کے موقع پراسکے چچا کا بیٹا محمدمٹھل اسکے قتل کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اوراسے دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے بھائی جاوید احمدگرگیج کی جانب ایف آئی آرنمبر 95/2018دلمرادگرگیج،دل شیر،وزیرعلی،اصغر،دلبر،لال گرگیج سمیت 7ملزمان پرقتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان دل شیر،اصغراوردلبرگرگیج کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگرکی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر