پٹواری کا منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پٹواری کا منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان(وقائع نگار) انٹی کرپشن نے پٹواری کے منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔کاروائی مظہر عباس کی درخواست پر ہوئی،جس نے موقف اپنایا کہ اس کا پلاٹ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

موضع طرف مبارک دوئم میں موجود ہے،تاہم سرکاری ریکارڈ میں اس کی ولدیت کا اندراج غلط ہوا ہے۔جس پر پٹواری حلقہ طرف مبارک دوئم نذر حسین کو درخواست دی جس نے 3000 روپے رشوت طلب کی ہے۔جس پر اینٹی کرپشن کے سرکل افسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کیا جہاں سیپٹواری کے منشی عبدالغفار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔مقدمہ میں منشی کا اندراج کیا گیا جس میں پٹواری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پٹواری

مزید : ملتان صفحہ آخر