ترنڈہ محمد پناہ،سکول طلباء کا چلتی بس پر پتھراؤ،تین مسافر زخمی،عملے کی پٹائی

ترنڈہ محمد پناہ،سکول طلباء کا چلتی بس پر پتھراؤ،تین مسافر زخمی،عملے کی پٹائی

ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی) طلبا ء کو مبینہ بس پر سوار نہ کرنے پر طلباء نے چلتی بس پر پتھراؤ کر دیا تین مسافر زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کوچ کو جن پورہائی سکول کے طلباء نے چھٹی ٹائم روکا بس ابھی آہستہ ہی ہو رہی تھی کہ طلباء نے سمجھا کہ بس ڈرائیور گاڑی کو بھگا کر لے جائے گا طلباء نے مبینہ بس پر پتھراؤ کر دیا جس کی وجہ سے کاشف شہزاد (عارف والا )،علی رضا (میلسی) اور (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

محمد عباس (عارف والا )کو پتھر لگنے کی وجہ سے سر اور آنکھوں پر چوٹیں آئیں طلباء نے بس عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا سواریوں کے واویلے اور زخمیوں کو دیکھ کر طلباء بھاگ گئے سواریوں نے 15 اور موٹروے ہیلپ لائن پر کال کی تقریباََ تین گھنٹے تک کراچی سے لاہور جانے والی بس کھڑی رہی،آخر کار پولیس چوکی جن پور نے طلباء کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی اور پرنسپل ہائی سکول جن پور قاری اللہ نواز کو موبائل پر طلباء کی کمپلین کی اس پر قاری اللہ نواز نے کہا کہ طلباء کی نشاندہی کریں ان کے نام سکول سے خارج کر دیں گے۔

بس پر پتھراؤ

مزید : ملتان صفحہ آخر