علیحدہ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ مطالبات کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کی ہڑتال

علیحدہ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ مطالبات کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کی ہڑتال

ملتان(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ وخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

عدالتو ں میں پیش نہ ہوئے ہیں جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر