پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی کال پر بہاولپور میں ہڑتال،مزدوروں کی چھٹی

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی کال پر بہاولپور میں ہڑتال،مزدوروں کی چھٹی

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی کال پربہاولپورمیں بھی کاٹن فیکٹریوں کی ہڑتال جاری خریداری بند لیبرکوبھی چھٹی کرادی گئی۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مطابق حکومت کی طرف سے بنولہ اورکھل پر ٹیکس عائدکرنے کیخلاف کاٹن جنرز نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کیاہے اس حوالے سے بہاولپورمیں بھی تمام کاٹن فیکٹریاں بندکردی گئی ہیں اورکپاس کی خریداری کاعمل بھی روک دیاگیاہے جس کے باعث کاشتکار شدید پریشانیوں کاشکار ہیں۔ اور فیکٹری مالکان نے لیبرکی بھی چھٹی کرادی ہے۔ تاکہ ہڑتا ل کے دوران انہیں لیبرکے اخراجات نہ اٹھانے پڑیں بتایاگیاہے کہ ملک بھرسے کاٹن جنرز13 نومبر کوپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنابھی دیں گے۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر