سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ فائنل

سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ فائنل

ملتان (وقائع نگار ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ایم بی بی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ89.1485فیصد رہا،بی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ڈی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ89.0455فیصد رہا،سب سے کم میرٹ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیڑہ غازی خان کا89.1485فیصد رہا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری کردہ پہلی میرٹ لسٹ میں،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا میرٹ 90.1818فیصد رہا،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 89.4636فیصد رہا،ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کا میرٹ 89.3727فیصد رہا،ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیڑہ غازی خان کا میرٹ89.1485فیصد رہا،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کا میرٹ 89.0506فیصد رہاجبکہ پسماندہ اضلاع کی مخصوص نشستوں کیلئے میرٹ کی صورتحال یہ رہی لیہ89.0091فیصد، لودھراں88.7909فیصد، مظفر گڑھ89.0182فیصد، بھکر88.4727، راجن پور شہر88.9091فیصد، راجن پورقبائلی79.6455فیصد، ڈی جی خان شہر89.0636فیصد، ڈی جی خان قبائلی86.7636فیصدمعذور سپیشلسیٹوں پر میرٹ 77.3010فیصد رہا،اورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں پر آخری میرٹ88.9364فیصد رہا،مزید برآں پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں کلاسز کا آغاز 19نومبر کو ہوگا۔

لسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر