دنیا کے بڑے مسافر بردار جہاز کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ

دنیا کے بڑے مسافر بردار جہاز کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز) دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے 380 ایئر بس کی فلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کوآرڈینیٹر سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت، جگہ اور مقام کا تعین کریگا۔کمیٹی کوارڈینیٹر تمام ممبران سے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکی ہے
مسافر بردار جہاز