مریضوں کا بروقت معائنہ ورنہ ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ، ڈاکٹر اختر ملک

مریضوں کا بروقت معائنہ ورنہ ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ، ڈاکٹر اختر ملک

ملتان ( وقائع نگار)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزپر عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لگا ہے ا س کو مزید بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔کسی بھی مریض کا بروقت معائنہ نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہدایت جاری کیں کہ ڈائیلسز کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے بیرون ممالک میں لوگ ڈائیلسز کے بعد بھی اپنے معمول کے کام کاج کرتے نظر آتے ہیں ، ڈائیلسز کے معیار کو بہتر کرکے مریضوں کو صحت مند زندگی کی امیددلانا ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر کمشنر ملتان عمران سکند ر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے صحت کے شعبے میں کا م نہیں ہوسکاجلد ہی ملتان کی عوام کو نشتر IIاور صحت کے دیگر پراجیکٹ بارے خوشخبری سنا ئیں گے ۔،ڈاکٹر اختر ملک نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں کہ ہسپتال میں بچوں میں گردوں کے امراض کے علاج بارے الگ سیکشن شروع کرنے بارے بھی جامع رپورٹ بنائی جائے جبکہ مریضوں کو بغیر کسی تاخیر کے فوری چیک کیاجائے ۔کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی معیاری سہولیات دینے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ ملتان جیسے بڑے آبادی کے شہر کو سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے ۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ، نشتر ہسپتال ، پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وغیرہ میں نہ صرف پورے جنوبی پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں سے بھی مریض آتے ہیں اس لئے ہسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ماہر غذایت کو بھی مریضوں کو خوراک بارے مشورہ دینے کیلئے ڈاکٹر کے ساتھ بٹھائیں تاکہ ہسپتال کی سروسز میں مزید بہتری آسکے ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ڈاکٹر علی عمران نے بتایا کہ کڈنی ہسپتال میں تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں پورے ہسپتال میں کوئی کیش کاؤنٹر موجود نہیں ہے ۔ ہسپتا ل میں 230ڈائیلسز مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ کل 35ڈائیلسز مشینیں موجود ہیں جس میں 3مشینیں ایمر جنسی میں رکھوا دی گئی ہیں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں فلٹر کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جس میں روزانہ 380سے زائد مریض دیکھے جاتے ہیں ہسپتال کی ایمر جنسی میں روزانہ 187مریض ، 132ڈائیلسز مشین ، 998لیب ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔ ہسپتال میں کوئک سکین سیکشن میں روزانہ 80سے زائد مریضوں کا سکین ، ایکسرے وغیرہ کیاجارہا ہے ۔اس موقع پر کرنل ارشد ظہیر اور متعلقہ ڈاکٹرز او ر دیگر افسرن بھی موجودتھے ۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر