مولانا سمیع الحق کا قتل آسیہ مسیح کی رہائی ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے ، ریلیاں ، احتجاج کا دائرہ بڑھانے پر غور

مولانا سمیع الحق کا قتل آسیہ مسیح کی رہائی ، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،بہاولپور،ڈیرہ،خان پور،راجن پور ، کبیروالا،بٹہ کوٹ(سٹی رپورٹر،نمائندگان)آسیہ مسیح کی رہائی اور مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے میں شہادت کے خلاف ملتان سمیت ملک بھرمیں مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایاگیا ، اس موقع پر خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں ، مختلف مقامات پر سیمینار بھی منعقدہوئے ، مزید احتجاج کے حوالے سے بھی لائحہ مشاورت کی گئی اور ملین مارچ کے اعلان کے مطابق اسے کامیاب بنانے کے عزم کااظہار کیا گیا ،ملتان میں جماعت اہلسنت ، جمعیت اہل حدیث ، جمعیت علما اسلام س اور ف جے یو پی ، تحریک لبیک،تحفظ ختم نبوت تحریک کی جانب سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

خطبات جمعہ میں علماء کرام نے مذمتی قراردادیں پیش کیں،علامہ فاروق خان سعید ی ، مولاناحبیب الرحمن ، شیخ محمد عمر، قاری احمد میاں،علامہ عنایت اللہ رحمانی ، خالد محمود ندیم ، عزیز جالندھری ، قاری نجم الحق ، عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری،عبد اللطیف خالد چیمہ, میاں محمد اویس, مولانا محمد مغیرہ, ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے ملک کے مختلف اضلاع میں اجتماعات جمعہ اور احتجاجی پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب کو آج تک پاکستان میں سزا نہیں دی گئی اور آسیہ مسیح کی رہاء اسی کا تسلسل ہے. انھوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کا تحفظ ہمارا ایمانی, اسلامی اور آئینی حق ہے ہم اس سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے. انھوں نے کہا سلمان ثاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور آسیہ کو بری قرار دینا حکومت اور عدلیہ کے جانبدارانہ رویے کا غماض ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ پاکستان علماء کونسل ضلع ملتان کے صدر صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید ؒ کی شہادت عالم اسلام کیلئے اور خاص طور پر پاکستان کیلئے عظیم سانحہ ہے اگر امن کے داعی ہی غیر محفوظ ہوجائیں گے تو ملک میں امن کس طرح قائم رہے گا پاکستان علماء کونسل کی قرارداد میں کہا کہ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا سمیع الحق کے ظالمانہ قتل کے خلاف ختم نبوت چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دیگر دیگر مذیبی و دینی جماعتوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی (س) مولانا محمد احمد ،مبلغ عالمی مجلس ختم نبوت مولانااسحاق ساقی ،مولانا صہیب احمد و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ،مقررین نے کہا کہ یوم احتجاج شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے افسناک قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے آسیہ مسیح کی سزائے موت کی معطلی اور مولانا سمیع الحق شہید کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف ٹریفک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جا ئے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جا ئے گا جبکہ ضلعی پولیس کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے مقامی پولیس بھی موجود رہی بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے مظاہرے میں شریک جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان ، جمعیت علماء اسلام پاکستان ، جماعت اہلسنت اورجماعت اسلامی کے رہنماوں نے خطاب کیا، مولانا قاری مزمل احمدنقشبندی،مولانا قاری جمال عبدالناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملت اسلامیہ جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق ؒ کی مظلومانہ ، بہیمانہ سفاکار المناک شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی اداروں کی روائتی سست روی ہے شہید اسلام مولانا سمیع الحق کی تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ملک میں نفاذ اسلام اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ملی یکجہتی کے قیام ملکی و ملی دفاع کیلئے ان کی کاوشوں سے دفاع پاکستان کونسل کی داغ بیل طویل عرصہ تک بے لوث ملکی ملی مذہبی سیاسی سماجی تدریسی تصنیفی خدمات اور مساعی جمیلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باجود سفاک قاتلوں کا سراغ تک نہ ملنا حکومتی اداروں پر سوالیہ نشان ہے جس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں حکومت اس قتل نا حق کے قاتلوں دس پردہ عنا صر گھنا ؤنی سازش کو منظر عام پر لا کر قوم کو مطمئن کرے اس سلسلہ میں مصلحت کو شی حکومت اور ملک و ملت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گی مولانا سمیع الحق کا قتل رائیگاں نہیں جائے گا ، مولانا محمد اقبال رشید، منیر احمد کلاچی ،مولانا عبدالحمید بزدار، مولانا عبدالعزیز احسن مولانا مفتی ابو عبیدہ ، ،مولانا غلام اکبر ثاقب، مولانا حکیم خلیل الرحمن نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کیا مولانا اسحاق ساجد ، مولانا عبدالرحمن غفاری، مولانا صفدر الحق ، مولانا امیر عمر تونسوی ، مولانا کامل مسعود ، مولانا عابد الرحمن ، مولانا انعام اللہ بھٹی، شہر بھر کے علماء اور عوان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے آسیہ مسیح کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔خان پور سے نامہ نگار کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام حضرت مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شہید ناموس رسالتؐ ہیں جنہوں نے اپنے آخری خطاب میں جرأت مندانہ اور واشگاف الفاظ میں وقت کے حکمرانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیان پاکستان کی حقیقی روح تحفظ ناموس رسالتؐ پر مر مٹنا اور اپنا تن من دھن قربان کر دینا ہے لہٰذا میں نے وزیراعظم عمران خان سے آخری ملاقات میں انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گستاخ رسولؐ آسیہ مسیح کا رہا کرنے کا اقدام حکومت نے کیا تو وہ اپنے پیش رو یا سابقہ حکمرانوں سے عبرت حاصل کرے ، مولانا سمیع الحق صاحب نے جابر بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق کہہ کر افضل جہاد کیا، مظاہرے سے خطیب ادیب حضرت مولانا عبدالکریم ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق صاحبؒ کے دینی، سماجی اور سیاست دینیہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت کو وارننگ دی کہ جلد از جلد تفتیشی مراحل کو حتمی مرحلے پہنچا کر مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے گرفتار کر نے کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے ۔ احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام (س) کے باقی رہنماؤں حافظ حسین احمد درخواستی، مولانا شکیل احمد مدنی، قاضی رفیق احمد، جام ایاز احمد مدنی، مولانا محمد احمد ندیم، قاری محمد ارشد، قاری اللہ بچایا عزیز، مولانا محمد احمد درخواستی و دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق جمعیت علماء اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام قائد جمعیت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر شیخ الحدیث شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی مظلومانہ شہادت کے خلاف پریس کلب راجن پور کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام مذہبی ، سیاسی ، وکلاء رہنماؤں نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی نے کی احتجاجی مظاہرے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی ،ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین علامہ قاری محمود احمد قاسمی ،جماعت غربا اہلحدیث کے ضلعی امیر سید عبدالرحمان شاہ ، جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی ارشاد حقانی ، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمالک قریشی ،اتحاد اہلسنت والجماعت کے ضلعی امیر مولانا اکمل قاسمی ، جماعت اہلسنت بریلوی کے رہنما مفتی شفیق احمد سعیدی ، محمد فاروق قریشی ، مولانا وقاص چشتی ، جمعیت علماء اسلام س کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سیف الرحمن بھٹی ،سالار اعلیٰ مولوی اسماعیل گبول، مولانا محمد عبید اللہ ، پریس کلب کے صدر عبدالحمید شاکر ، محمد ندیم قریشی ، مولا نا غلام رسول مزاری ، مولانا سیف اللہ مزاری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مولانا سمیع الحق کی شہادت کے پیچھے غیر ملکی قوتیں ہیں ۔ مولانا سمیع الحق کے قاتل منظر عام پر لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا قائد جمعیت مولانا سمیع الحق نڈر ، بے باک ، سیاستدان محدث کبیر امیر المجاہدین تھے۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت میں انارکی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش تھی۔ لیکن ہم نے پر امن رہ کر اس سازش کو نا کام بنا دیا۔ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق تحفظ پاکستان کے لیے دفاع پاکستان کانفرنسیں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں کرائیں انہوں نے پاکستان کی دھرتی کی سلامتی و تحفظ کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا ۔ جمعیت علماء اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام جامعہ دار العلوم محمدیہ روجھان میں صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی ، جامع شیخ درخواستی راجن پور میں مولانا عبدالصمد درخواستی نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں۔ علاوہ ازیں کبیروالا ،بٹہ کوٹ سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق مولانا سمیع الحق کے بیہمانہ قتل عالمی سازش کا نتیجہ ہے، عالمی غنڈوں نے آسیہ مسیح کے خلاف بلند ہو نے والی آواز دبا دی،ختم نبوتؐ کے پروانے ناموس رسالت ؐپر جان قربان کر نے کے لئے تیار بیٹھے ہیں، مولانا سمیع الحق ؒ کی مظلومانہ شہادت عالمی صیہو نی سازش کا شاخسا نہ ہے،مولانا سمیع الحق شہیدؒ حق بات پر ڈٹ جانے کی علامت بن چکے تھے،جہادِ افغانستان میں انکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا، استعماری قوتیں مسلمانوں کے جذبہ اسلامی سے بری طرح خائف ہیں، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے باہم اختلافات سے فائدہ اٹھانے میں کوشاں ہیں ، مولانا سمیع الحق شہید نے ہمیشہ اسلام دشمن باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی،مسلمان متحد ہو کر اسلام دشمن سازشیں ناکام بنا دیں، حکو مت قاتلوں کو فوری گرفتاری یقینی بنائے،جلد گرفتار نہ کئے توحالات کنٹرول سے باہر ہو نے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز جمعیت علمائے الام کے زیر اہتمام مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب سرپرست جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالکریم نعمانی،مولانا عبدالمالک ،مولانا عبدالرحمن جامی،قاری محمد ظفر ندیم،حافظ اسد الرحمن دیگر عہلمائے کرام نے اپنے اپنے خطابا ت کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ افغانستان میں روسی مداخلت سے لے کر امریکہ قبضے کی کوششوں تک مولانا سمیع الحق شہید کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہ رہا ہے انہوں نے عالمی استعماری قوتوں کے سامنے ڈٹے رہنے کا عملی نمو نہ پیش کرتے عالمی سپر پاوروں کو اپنے عزمِ مصمم سے نہ صرف شکست سے دوچار کیا بلکہ ان ممالک کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں بانٹ کررکھ دیا ان کے انہی کردار کے باعث عالمی طاقتیں ان سے پریشان تھیں مقررین نے کہا کہ مومولانا سمیع الحق شہید ؒ کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہ کیا جانا حکو متی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کو حکو مت فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے بصورت دیگر حالا ت کہ ذمہ داری حکو مت پر عائد ہو گی احتجای ریلی شہر موڑسے شروع ہوئی اور شاررٹ بازار ،مین بازار،چوک ٹاؤن ہال،کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی سردارپور چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔
سمیع الحق