سوئی گیس بندش کیخلاف شہر شہر مظاہرے ، خواتین بھی سڑکو ں پر آگئیں ، عملے کی پٹائی کا اعلان
کبیروالا،خان پور،حاصل پور(نامہ نگار،سٹی روپرٹر،نمائندہ پاکستان)محلہ رحیم آباد ، محلہ فرید آباد سمیت دیگر علاقوں کی درجنوں خواتین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی خواتین نے چولہے ، بیلنے ، توے اور سوئی گیس کے بلز اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرے کی قیاد ت کرتے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ہوئے سماجی رہنما نور جہاں و دیگر نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے ان سے نہ تو گیس مہیا کی جاتی ہے اور نہ ہی عوام کی دیگر شکایات کا ان سے ازالہ ہوتا جبکہ بلز اگر دیکھیں تو ہر ماہ ہزاروں کے بل باقاعدگی سے بھجوا ئے جا رہے ہیں خواتین کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں میں سے 18 گھنٹے تک ہمارے علاقوں میں سوئی گیس بند رہتی ہے اور جن اوقات میں گیس ہوتی ہے اس میں بھی پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانے کی کوئی بھی چیز نہیں پکائی جا سکتی اس کے علاوہ صبح ناشتہ بنانے اور شام کا کھانا پکانے کے وقت گیس بالکل بھی نہیں ہوتی گزشتہ کئی ماہ سے ہم بازاری کھانے کھا کھا کر تنگ آ چکے ہیں اور چھوٹے بچوں میں پیٹ کے امراض بڑھنے لگے ہیں احتجاجی خواتین نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر خان پور میں سوئی گیس کا مسئلہ حل کرایا جائے اگر گیس کا مسئلہ درست کیے بغیر گیس کا بل لینے کا ریڈنگ کرنے کوئی آیا تو ہم خواتین بیلنوں اور چمچوں سے ان کی پٹائی کریں گی اور احتجاج کا دائرہ بھی وسیع کریں گی ۔ادھرحاصل پور میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے رات دس بجے کے بعد سوئی گیس بند کر دی جاتی ہے جبکہ صبح کے وقت گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے ناشتہ بنانا ناممکن ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں جانے والے طلبہ و طالبات اور کام پر جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر کو تو خالی پیٹ ہی گھر سے روانہ ہونا پڑتا ہے حاصل پور کے شہریوں محمد ثاقب ، محمدارشد، محمد اشرف ودیگرنے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے اور گیس پریشر میں بھی اضافہ کیا جائے۔علاوہ ازیں کبیروالا اور ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس غائب ہوگئی،پورا دن گیس کی بندش سے نظام زندگی مفلوج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کبیروالا شہر اور ملحقہ آبادیو ں کے رہائشیوں کو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس دوران سارادن سوئی گیس غائب رہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل بندش سے گھریلو ،ہوٹل مالکان بری طرح متاثر ہوئے جب کہ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے رہے ،شہریوں،تاجروں نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گیس حکام سے صارفین کو سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوئی گیس بندش