مالی سال2018-19ء کے پہلے 4ماہ میں برآمدات کا حجم7ارب 28کروڑ ڈالر ریکارڈ

مالی سال2018-19ء کے پہلے 4ماہ میں برآمدات کا حجم7ارب 28کروڑ ڈالر ریکارڈ

ملتان(نیوز رپورٹر)رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے چار مہینوں میں برآمدات7ارب 28کروڑ ڈالر رہیں ادارہ شماریات کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مطابق پہلے چار ماہ میں برآمدات میں3.52فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جولائی سے اکتوبر تک درآمدات 19ارب 7کروڑ ڈالر رہیں پہلے چار ماہ میں درآمدات0.06فیصد بڑھیں جبکہ تجارتی خسارہ 11ارب 78کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تجارتی خسارے میں پچھلے سال کے مقابلے میں1.97فیصد کمی رہی اکتوبر2018ء میں برآمدات ایک ارب90کروڑ ڈالر اور درآمدات4ارب84کروڑ ڈالر رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2ارب94کروڑ ڈالر رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر