پی ٹی آئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،چوہدری آصف مجید

پی ٹی آئی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،چوہدری آصف مجید

رحیم یارخان(بیورونیوز)ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ پی ٹی آئی عوام کی ترجمانی کویقینی بناتے ہوئے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مؤثرحکمت عملی اپنارہی ہے‘ عوام کے مسائل حل ہونے سے ہی ملک کے مسائل میں کمی آئے گی‘ غربت‘ بے روزگاری سمیت دیگربحرانوں پرقابوپانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس کے جلدمثبت نتائج برآمدہوں گے۔پبلک سیکرٹریٹ میں چوہدری غلام غوث‘ زاہدسولنگی‘ محمدجاویداختر‘ اشرف سپرا‘ احسن بشیرودیگرکی قیادت میں ملنے والے عوامی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارصوبہ کومثالی اورعوام دوست ادارے بنانے کے لیے محنت ولگن سے کام کررہے ہیں ‘ آنے والاوقت ثابت کرے گاکہ پی ٹی آئی نے عوام کی توقعات پرپورااترتے ہوئے مسائل کوحل کرنے میں احسن اقدامات اٹھائے‘ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام سے جووعدے کیے تھے وہ مرحلہ وارپورے کیے جارہے ہیں انشاء اللہ عوام کے ساتھ ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر